056-3783939  | 03214151370   فون:

قواعد داخلہ

  • تنظیم المدارس کے تحت منعقد ہونے والے کسی بھی درجہ کے امتحان میں صرف وہی طالب و طالبہ علم بطور امیدوار داخلہ کا اہل متصور ہوگا جو اس درجہ میں تنظیم سے ملحق کسی بھی دینی ادارے میں باقاعدہ طالب وطالبہ علم کی حیثیت سے داخل ہو اورتعلیم حاصل کر رہا ہو۔کوئی پرائیویٹ امیدوار تنظیم کے امتحان میں شرکت کا اہل نہیں ہوگا۔
  • ترقی درجہ (improvmet)کے لئے کسی بھی امتحان(ضمنی وسالانہ ) میں شرکت کی اجازت ہے۔ نوٹ۔ترقی درجہ (improvmet) کے لئے ضروری ہے کہ جب تک اگلے درجے میں شرکت نہ کی ہو پچھلے درجے کے لئے ترقی درجہ کاامتحان دے سکتاہے۔ عالمیہ سال دوم کی حددو(2)سال ہے
  • سالانہ امتحان میں عامہ اول،خاصہ اول،عالیہ اول،عالمیہ اول میں شرکت کی اسی سالانہ کے متصل ضمنی امتحان میں نئے امیدوارکے طورپربالترتیب عامہ دوم،خاصہ دوم،عالیہ دوم اورعالمیہ دوم میں شرکت نہیں کرسکتا۔اگلے سال سالانہ میں ہی شرکت کااہل ہے۔
  • درجہ متوسطہ میں امیدوارکی عمرکم ازکم12سال اورعامہ سال اول میں13سال ہوناضروری ہے۔
  • عامہ /خاصہ سال اول کی کامیابی کے بعد سال دوم کاامتحان دوسال میں پاس کرناضروری ہے زائدعرصہ کی صورت میں عامہ سال اول اورخاصہ سال اول کالعدم ہوگا اوردرجہ عالیہ میں تین سال اورعالمیہ میں پانچ سال کے اندرسال دوم کاامتحان پاس کرناضروری ہے زائدعرصہ کی صورت میں سال اول کاامتحان کالعدم ہوگا نیزیادرہے کہ ہرسالانہ امتحان کے بعدمجازضمنی قرارپانے والے امیدوارکے لئے دوچانس ہوتے ہیں۔ضمنی وآئندہ سالانہ
  • کسی بھی درجہ کے سال دوم میں توکامیاب ہوامگرسال اول میں مجازضمنی رہاتواس کواضافی دوچانس درجہ دوم کے دئے جاتے ہیں۔
    مثال۔ 2015ء کے سالانہ امتحان میں عامہ اول کاامتحان دیامگرمجازضمنی رہا۔2016ء کے سالانہ امتحان میں عامہ اول مجازضمنی وسال دوم کے تمام پرچہ جات کاامتحان دیا۔عامہ سال دوم میں کامیاب رہامگرعامہ سال اول میں پھرمجازضمنی یاناکام رہا۔ 2015ء کے سالانہ میں عامہ اول میں شرکت کی تواس اعتبارسے اس کے دوچانس ختم ہوگئے مگرعامہ سال دوم کے لئے 2016میں شرکت کی اورکامیاب قرارپایا۔اگرمجازضمنی قرارپاتاتوعامہ سال دوم کے دوچانس ملتے مگرکامیاب ہواتوچانس عامہ سال اول کے لئے استعمال کرکے عامہ اول کاامتحان2016ء کے ضمنی اور2017ء کے سالانہ میں دے سکتاہے۔ناکام ہونے کی صورت میں عامہ سال اول ودوم دوبارہ دیناہوگا۔
  • کسی بھی درجے کاسال اول(عامہ سال اول،خاصہ سال اول،عالیہ سال اول،عالمیہ سال اول)میں مجازضمنی قرارپانے والا سال دوم کے ساتھ ضمنی کاپرچہ بھی اوردوم کے تمام پرچہ جات ایک ہی امتحان میں دے سکتاہے۔واضح رہے کہ امیدوارٹوٹل8 پرچہ جات ہی دے سکتاہے۔
  • سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والا امیدوار اگردویاایک پیپرمیں ناکام رہاتومجازضمنی(سپلیمنٹری) قرارپاتاہے اور3 پیپروں میں ناکام ہونے والا مکمل (Full Appear)چھ پیپروں کاامتحان دے گا۔ (مجازضمنی قرارپانے والے کودوچانس دئے جاتے ہیں۔1۔ آئندہ ضمنی 2۔آئندہ سالانہ امتحان) عام ازیں کہ داخلہ فارم بھیجے یانہ بھیجے/امتحان میں شرکت کرے یانہ کرے ..........اس کاچانس شمارکیاجائے گا